مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل اسٹفن اوبرائن یمن کی بندرگاہ الحدیدہ پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحدیدہ پر سعودی عرب کا ہوائی حملہ انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔
اسٹفن اوبرائن کا کہنا ہے کہ الحدیدہ بندرگاہ واحد بندرگاہ ہے جس کے ذریعہ یمنی عوام کو امداد ارسال کی جارہی ہے اور سعودی عرب کی الحدیدہ پر بمباری انسانی حقوق کی واضح اور آشکارا خلاف ورزی ہے۔سعودی عرب نے الحدیہ پر 9 بار ہوائی حملے کئے ہیں جن میں 20 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ یمن پر ہوائی حملوں میں سعودی عرب نے ہولناک اور بھیانک جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور تمام انسانی ، اسلامی اور اخلاقی حدوں کو توڑ دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ